Buy website traffic cheap


گوگل، نیٹ فلکس کا پاکستانی صارفین کی سہولیت کیلئے اہم اقدامات

اسلام آباد (ماینٹرنگ ڈیسک) گوگل اور نیٹ فلکس جیسے گلوبل سروس فراہم کرنے والوں نے پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی کو کرونا کے وبا کے دوران ٹیلی کمیونکیشن نیٹ ورکس پر دبا کم کرنے اور صارفین کی سہولت کے حوالے سے کئے جانے والے مختلف اقدامات سے آگاہ کیا ہے۔

گوگل نے پاکستانی صارفین کو مقامی سطح پر متعلقہ معلومات فراہم کرنے کے لئے نئے خصوصیات اور وسائل متعارف کرائے ہیں، ان میں گوگل سرچ پر کرونا 19 ، ایس او ایس الرٹس اور نالج پینلز کی توسیع شامل ہے، نیز یوٹیوب انفارمیشن پینل بھی شامل ہیں۔

یہ معلوماتی چینلز پاکستانی شہریوں کو مقامی طور پر متعلقہ معلومات فراہم کرنے کے لئے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سے منسلک ہیں، گوگل نے بروقت اور مددگار معلومات کی فراہمی کے لیے تشہری فہرست بھی وزارت قومی صحت کو پیش کردی ہے ۔

گوگل نے بولوکے نام سے بول چال پر مبنی ایک ایپ بھی متعارف کرائی ہے جس سے بچوں کو اپنی آواز میں اعتماد کے ساتھ پڑھنے میں مدد ملتی ہے۔ اسکول بند ہونے کی وجہ سے یہ ایپ اردو میں بھی دستیاب کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایک مفت انگریزی ایپ متعارف کروائی گئی ہے جس میں کاروبار ، مارکیٹنگ ، نظم و نسق اور اور دیگر موضوعات کے آسان سبق شامل ہیں۔

گوگل نے مزید بتایا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم کے ذریعہ وائرس سے متعلق غلط معلومات بھی دور کررہے ہیں۔ دوسری جانب نیٹ فلکس نے بتایا کہ کرونا وائرس کے اس وبائی امراض کے دوران پاکستان میں ٹیلی کمیونکیشن کے نیٹ ورکس پر سروس کے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے نیٹ فلکس ٹیلی کمیونکیشن نیٹ ورکس پر اپنی ٹریفک میں 25 فیصد کمی کرے گی۔

اس کی مدت 30 دن پر مشتمل ہوگی اور مددت کے اختتام پر دوبارہ اس کا جائزہ لیا جائے گا ۔