Buy website traffic cheap


گوگل نے واٹس ایپ صارفین کیلئے شاندار فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر لی

لاہور(ویب ڈیسک) دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا جارہا ہے جو کہ واٹس ایپ کے صارفین کیلئے کافی بہت مفید ثابت ہونے والا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوگل اس وقت ایک ایسے نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جس کی مدد سے موبائل صارفین اپنی آواز میں پیغام ریکارڈ کرا کر اسے ٹیکسٹ پیغام کے طور پر بھیج سکیں گے۔ رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے اس نئے فیچر کی کامیابی سے تجرباتی آزمائش بھی کرلی گئی ہے۔ اس نئے فیچر سے وہ تمام صارفین مستفید ہوسکیں گے جو واٹس ایپ پر وائس پیغام نہیں بھیجنا چاہتے اور اپنی آواز کو ٹیکسٹ میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ اگرچہ وائس ٹو ٹیکسٹ فیچر گوگل نے کافی پہلے متعارف کرادیا تھا تاہم یہ واٹس ایپ پر دستیاب نہیں تھا۔