Buy website traffic cheap


سیاسی گفتگو کو گوگل نے دفاتر میں ممنوع قرار دیدیا

لاہور (ویب ڈیسک) دنیا کے سب سے معروف سرچ انجن ‘گوگل’ نے دفتری اوقات میں اپنے ملازمین پر سیاسی گفتگو کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق : وائس آف امریکا نے دعوی کیا ہے کہ گوگل کو طویل عرصے سے ایک ایسے ادارے کے طور پر جانا جاتا تھا جہاں ملازمین کو بھر پور اظہار رائے کی آزادی حاصل تھی اور گوگل بھی بحیثیت ادارہ اِسے اپنے لیے باعث فخر سمجھتا تھا۔ مگر گوگل حالیہ دنوں میں تنازعات کا شکار رہا ہے جس کے بعد ملازمین پر سیاسی گفتگو پر پابندی جیسے اقدامات دیکھنے میں آ رہے ہیں۔

جمعے کو ملازمین کے لیے جاری کردہ نئے ضابطہ اخلاق کے تحت گوگل نے تمام ملازمین کو پابند کیا ہے کہ وہ کسی کی تضحیک نہیں کریں گے۔ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ کسی تازہ خبر یا سیاست پر بحث کر کے کام کو متاثر نہ ہونے دیا جائے کیونکہ ملازمین کی بنیادی ذمہ داری گوگل میں کام کرنا ہے اور اسی مقصد کے لیے انہیں ملازمت پر رکھا گیا ہے۔گوگل نے اپنے ملازمین کو کام کے اوقات کے دوران دیگر بحث مباحثوں سے بھی اجتناب کرنے کو کہا ہے۔گوگل کے ملازمین کے لیے جاری نئے ضابطہ اخلاق کو پابندیوں سے آزاد ماحول کے خاتمے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ گوگل کے علاوہ دیگر اداروں میں اس طرح کے قوانین ملازمین کیلئے پہلے ہی رائج نظر آتے ہیں جس کی بنیادی وجہ کمپنیوں کے ملازمین کے لیے بنائے گئے فورمز پر ہونے والی بحث سے قانونی مسائل کا جنم لینا بتایا جاتا رہا ہے۔

حالیہ دنوں میں گوگل کو بھی ایسے ہی ایک تنازع کا سامنا کرنا پڑا تھا جب ایک سابق ملازم نے کمپنی پر الزام لگایا تھا کہ ا±سے نوکری سے اس لیے برطرف کیا گیا ہے کیونکہ وہ قدامت پسند خیالات رکھتا تھا۔ایک ٹی وی انٹرویو میں اس سابق ملازم نے الزام عائد کیا تھا کہ امریکہ کے 2020 کے صدارتی انتخابات میں گوگل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالفین کی مدد کرنا چاہتا ہے۔اس سابق ملازم کا انٹرویو ‘فوکس بزنس نیٹ ورک’ پر نشر ہونے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹوئٹ کیا تھا کہ گوگل کے مبینہ اقدامات ‘بالکل غیر قانونی’ ہیں۔ا±ن کا مزید کہنا تھا کہ گوگل کی سرگرمیوں پر ‘کڑی نظر’ رکھی جا رہی ہے۔

گوگل کی جانب سے جاری کیے گئے ضابطہ اخلاق میں ملازمین سے مزید کہا گیا ہے کہ ہم سب اپنے خدشات اور سوالات کے اظہار کے لیے آزاد ہیں جبکہ کمپنی کی سرگرمیوں پر بحث بھی کی جا سکتی ہے یہ ہمارے کلچر کا حصہ ہے۔اس کے ساتھ ہی ملازمین کو متنبہ بھی کیا گیا ہے کہ جب بھی کسی معاملے پر بات کر رہے ہوں تو خیال رکھا جائے کہ زیادہ سے زیادہ دستیاب معلومات کی بنیاد پر بات ہو رہی ہو۔ یہ نہ سمجھا جائے کہ مکمل معلومات آپ ہی کے پاس ہے۔ضابطہ اخلاق میں مزید کہا گیا ہے کہ گوگل کی مصنوعات کے حوالے سے غلط معلومات یا جھوٹی بات نہ کریں کیونکہ اس سے گوگل جو کام کر رہا ہے یا اس کی مصنوعات پر اعتماد میں کمی آ سکتی ہے۔کمپنی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ ایک ایسی ٹیم بھی بنا رہا ہے جو گوگل کے داخلی فورمز پر ملازمین کی بحث پر نظر رکھے گی۔ جب بھی ملازمین کمپنی کے قوانین کی خلاف ورزی کریں گے تو یہ ٹیم ا±ن کی نشاندہی کر ے گی۔گوگل نے کہا ہے کہ یہ ٹیم ملازمین کے مستقل قوانین کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی بھی کر سکتی ہے۔