Buy website traffic cheap


سماعت سے محروم افراد کیلئے گوگل نے نئی ایپلیکیشن متعارف کرادی

لاہور(ویب ڈیسک) سماعت سے محروم افراد کے لیے گوگل نے نئی ایپلیکیشن متعارف کرادی ہے۔ گوگل آئی دو ہزار انیس سے الفاظ کو اسکرین پر دیکھ سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق : سماعت سے محروم افراد کیلئے بنائی گئی یہ موبائل ایپ گوگل لائیو کیپشن اس سال کے آخر تک پیش کردی جائے گی۔ ویسے تو ایسے اسسٹنٹ منظرِ عام پر آچکے ہیں جو ویڈیوز میں بولے جانے والے الفاظ کو کیپشن کی صورت میں لائیو ظاہر کرتے ہیں لیکن گوگل آئی ان سب پر بازی لے گیا ہے۔مارکیٹ میں لانچ سے قبل جب اس کا ڈیمو سافٹ ویئر لوگوں کو دکھایا گیا تو سماعت سے محروم افراد نے یوٹیوب، پوڈ کاسٹ اور گوگل ڈو پر لائیو ویڈیو کال کے کیپشن بھی پڑھے۔