Buy website traffic cheap

حنیف محمد

گوگل کی جانب سے پاکستان کے سابق لیجنڈری کرکٹرحنیف محمد کو زبردست خراجِ تحسین

لاہور(ویب ڈیسک): گوگل نے ممتاز پاکستانی کرکٹر حنیف محمد کو ان کی سالگرہ پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے. حنیف محمد 21 دسمبر 1934ء کو غیرمنقسم ہندوستان کی ریاست جونا گڑھ میں پیدا ہوئے تھے۔ اپنے عروج کے دور میں انہیں دنیا کے بہترین ٹیسٹ کرکٹر کا اعزاز حاصل رہا۔ اپنے 17 سالہ کیریئر میں انہوں نے 55 ٹیسٹ میچ کھیلے اور ٹیسٹ میچ میں ٹرپل سینچری بنانے والے پہلے پاکستانی کا سہرا بھی انہی کے سر ہے اسی بنا پر انہیں لِٹل ماسٹر کہا جاتا ہے۔انہوں نے سب سے زیادہ فرسٹ کلاس کرکٹ اننگ کھیلنے والے کھلاڑی کا سرڈان بریڈمین کا ریکارڈ بھی توڑا تھا۔ ایک موقع پر انہوں نے بہاولپور بمقابلہ کراچی میں 499 رنز بھی بنائے تھے اور 500 رن کی کوشش میں رن آؤٹ ہوئے۔ فیلڈنگ میں وہ وکٹ کیپر رہے اور اس کے علاوہ باؤلنگ بھی کی۔حنیف محمد 11 اگست 2016ء کو 81 سال کی عمر میں اس جہانِ فانی سے رخصت ہوئے۔ انہوں نے 337 رنز کی ویسٹ انڈیزکیخلاف تاریخی اننگ کھیلی جوطویل مدت تک ٹیسٹ کرکٹ کا انفرادی سب سے بڑاسکوررہا. حنیف محمد کی اس اننگ کو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی سب سے لمبی اننگ کہا جاتاہے جونو سومنٹ سے زائد جارہی تھی.

قومی کھلاڑی بابر اعظم نے ایک اور ٹی ٹونٹی ریکارڈ اپنے نا م کرلیا
دبئی (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے کھلاڑی باز بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے 7ستمبر2016 کو انگلینڈ کے خلاف مانچسٹر کے مقام پر اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اب تک 22میچز میں 57کی اوسط سے855رنز سکور کرچکے ہیں جس میں6نصف سنچریاں بھی شامل ہیں ،بابر اعظم کے ٹی ٹونٹی ڈیبیو کے بعد سے اب تک کوئی اور بلے باز ان سے زیادہ رنز سکور نہیں کرسکا ہے ۔ واضح رہے بابر اعظم آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں45 رنز بناکر پاکستان کی جانب سے ٹاپ سکورر رہے۔