Buy website traffic cheap


گوگل نے یوٹیوب ویڈیو ہسٹری ڈیلیٹ کرنے کیلئے نیا فیچر متعارف کروا دیا

لاہور(ویب ڈیسک) صارفین کا قیمتی وقت بچانے کے لیے گوگل نے ویڈیوز شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب کی سرچ اور ڈیٹا ہسٹری کے لیے مزید سہولت فراہم کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق : گوگل نے ایک بلاگ پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ یوٹیوب ویڈیو سرچ اور واچ ہسٹری کے لیے Auto Delete یعنی خودکار طریقے سے حذف کرنے والا فیچر متعارف کر دیا ہے۔ بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ اس فیچر کی مدد سے صارفین کو آسانی ہوگی کہ وہ سیٹنگز میں سرچنگ اور ہسٹری کو مٹانے کے لیے وقت کا تعین کر سکتے ہیں جس کے بعد ہسٹری خود سے ہی ڈیلیٹ ہو جائے گی۔ اس فیچر میں صارفین کو چند آپشنز مہیا کیے گئے ہیں جس کے تحت صارف چاہے تو 3 ماہ، 18 ماہ یا اپنی مرضی سے دورانیہ منتخب کر دے گا جس کے بعد یوٹیوب سرچ اور واچ ہسٹری کا ڈیٹا خود ہی حذف ہوتا رہے گا۔ آٹو ڈیلیٹ فیچر کی سہولت ویب اور موبائل ایپ دونوں میں فراہم کی گئی ہے۔

تاہم اس کی مدد سے صارفین کو آسانی ہو گی کہ انہیں بار بار واچ ہسٹری کو مٹانے کے لیے وقت ضائع کرنا نہیں پڑے گا۔