Buy website traffic cheap


بکری اور بندر کے بچے کی دوستی کے چرچے

بکری اور بندر کے بچے کے ایک ساتھ بیریز سے لطف اندوز ہونے کی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے شروع ہوگئے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص آواز دیتا ہے جس کے جواب میں ایک بکری جھاڑیوں سے نکلتی ہے اور اس کی طرف دوڑتی ہے جبکہ بندر کا ننھا سا بچہ بکری کی گردن کے ساتھ چمٹا ہوا ہوتا ہے جو کہ حیران کن ہے۔

بکری اور بندر جیسے ہی ا±س شخص کے پاس پہنچتے ہیں وہ بیریز سے بھرا اپنا ہاتھ ا±ن کی طرف کرتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بکری ایک ایک کرکے بیریز کھانا شروع کرتی ہے جبکہ بندر اچھلتا ہوا بیریز کھانے کی کوشش کرتا ہے۔

بکری اور بندر کے بچے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اس قدر پسند کی جارہی ہے کہ اب تک اس پر 12 ملین سے زائد ویوز اور پانچ لاکھ سے زائد لائکس ا?چکے ہیں۔

صارفین کی جانب سے بکری اور بندر کے بچے کی اس ویڈیو کو کیوٹ قرار دیا جارہا ہے۔