Buy website traffic cheap

Gossip Harbin Gone Bride's Head Crown, Video Viral

 گول گپوں کا ہاربن گیا دلہن کے سر کا تاج ،ویڈیو وائرل

تامل ناڈو(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست تام ناڈو میں انوکھا فیشن ۔تامل ناڈو میں ایک فیشن ڈیزائنر نے دلہن کیلئے گول گپوں کا زیور تیار کر لیا ہے ۔
گول گپوں کا شوق برصغیر پاک و ہند کے علاوہ نہ جانے کتنے ہی ملکوں میں پھیلا ہوا ہے لیکن بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ایک فیشن ڈیزائنر نے دلہن کےلیے گول گپوں کا زیور تیار کرلیا۔

آرتھی بالاجی نامی اس فیشن ڈیزائنر نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرائی ہے جس میں دلہن نے اپنے گلے میں گول گپوں کی مالا پہنی ہوئی ہے۔

اگلے ہی لمحے اس دلہن کے سر پر گول گپوں رکھ دیا جاتا ہے اور وہ بے اختیار ہنسنے لگتی ہے۔ یہ مختصر ویڈیو اب تک لاکھوں بار دیکھی جاچکی ہے جبکہ اس پوسٹ کو سوا لاکھ سے زیادہ انسٹاگرام صارفین نے پسند بھی کیا ہے۔