Buy website traffic cheap

groommarriagewitho

منگیتر کے انکار پر دلہا نے اکیلے ہی شادی کرلی، تصاویر وائرل

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل میں دلہا نے عین شادی سے چند روز قبل منگیتر کی جانب سے انکار پر تقریب منسوخ کرنے کے بجائے اکیلے ہی شادی کرلی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل میں ڈاکٹر ڈیوگو رابیلو اور وائٹور بیونو کی گزشتہ برس نومبر میں منگنی ہوئی تھی اور اس برس شادی تھی تاہم منگنی کے بعد دونوں کے درمیان جھگڑے ہوتے رہے یہاں تک کہ شادی کی تقریب کے لیے مقام و طعام مقرر ہونے کے بعد منگیتر نے شای سے انکار کردیا۔

دلہن کی جانب سے شادی سے انکار پر دل برداشتہ دلہا نے غم کی تصویر بننے کے بجائے شادی کی تقریب بغیر دلہن کے ہی منعقد کرنے کی ٹھانی اور کورونا کے باعث محض 40 مہمانوں پر مشتمل تقریب ساحل پر منعقد کی۔

اس تقریب کی خاص بات یہ رہی کہ مہمانوں نے اکیلے دلہا کو مبارک بادیں دیں اور تحائف بھی پیش کیے۔ دلہا کا مہمانوں کے ساتھ فوٹو سیشن بھی ہوا اور مزیدار پکوانوں سے مہمانوں کی تواضع بھی کی گئی۔

دلہا ڈاکٹر ڈیوگو نے دلہن کے بغیر شادی کی تقریب کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے اس دن کو اپنی زندگی کا خوش گوار ترین دن قرار دیا۔دنیا کے اس انوکھے دلہا نے مزید لکھا کہ میں نے ایک غمگین صورت حال کو مزاح میں بدل دیا اور آج میں خوش ہوں کیوں کہ میں ان کے ساتھ ہوں جنہیں میں بہت پیار کرتا ہوں۔