Buy website traffic cheap


بلاول نے حکومت اور حکومتی بجٹ کو جھوٹا قرار دے دیا

قومی اسمبلی کے اجلاس میں تقریر کے دوران بلاول بھٹو نے حکومت اور حکومتی بجٹ کو جھوٹا قرار دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا بجٹ میں بالواسطہ ٹیکسز کا طوفان کھڑا کیا گیا۔عوام ان کی مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہے ہیں۔تنخواہوں میں صرف دس فیصد اضافہ کر کے حکومت نے عوام کو لاوارث چھوڑ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چار فیصد گروتھ ریٹ اور معاشی ترقی کا دعویٰ جھوٹ ہے۔ آپ نےریڑھ کی ہڈی کیلئے12 ارب روپے مختص کیے۔ آپ نےکسانوں کوسبسڈی دی نہ فرٹیلائزرپرسبسڈی دی۔ عمران خان کے دور حکومت میں گدھوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا الیکشن ایکٹ سے متعلق بل کسی صورت منظورنہیں ہونے دیں گے۔ حکومت نے الیکشن ایکٹ سے متعلق بل زبردستی پاس کرایا ہم عدالت میں چیلنج کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ذراعت سے متعلق پالیسی پرحکومت نظر ثانی کرے۔ آپ پاکستان اوربھارت کے کسانوں کا موازنہ نہیں کرسکتے۔ آپ کےکسا ن توبھارت کے احتجاجی کسانوں سے بھی برے حال میں ہیں۔

عوام تو مہنگائی کی سونامی میں ڈوب رہی ہے۔ آپ معاشی ترقی کا جھوٹادعویٰ کررہے ہیں۔ پاکستان میں مہنگائی افغانستان، بنگلہ دیش اور بھارت سے زیادہ ہے۔ کیا ا ن کولگتا ہے جھوٹ پر مبنی بجٹ کا عوام کوپتہ نہیں چلے گا۔

بجٹ میں غریب ،دیہاڑی دارمزدور اور ہرطبقے کےلیے کچھ نہیں۔ این ایف سی دینے تک ہر بجٹ بےبنیاد تصور ہوگا۔ہمارے دورمیں 15 فیصد تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا۔ ہمارے دور میں مجموعی طور پر تنخواہوں میں 120 فیصد اضافہ ہوا۔

انہوں نے سوال کیا اگر معاشی ترقی ہو رہی ہے تو بے روزگاری کیوں ہے؟ آپ نے بجٹ میں ان ڈائریکٹ ٹیکسز کا طوفان بپا کردیا ہے۔اگرآپ چاہیں گےکہ میری تقریرکوایڈٹ کریں تویہ ممکن نہیں۔ میری تقریر جیسی بھی ہے ،آپ کوسننی پڑے گی۔ وزیراعظم کی مرضی کی تقریر نہیں ہوسکتی ایوان میں۔