
عمران خان کیخلاف حکومت کی توہین عدالت کی درخواست، سپریم کورٹ کا لارجر بنچ تشکیل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکردی جسے سماعت کے لئے مقررکردیا گیا۔اٹارنی جنرل آپ پاکستان نے سپریم کورٹ میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکی جسے سماعت کے لئے مقررکردیا گیا۔ عدالت نے لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔
چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔ جسٹس اعجاز الاحسن ،جسٹس یحییٰ خان افریدی ،جسٹس منیب اختر ،اور جسٹس مظاہر نقوی بینچ میں شامل ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے سپریم کورٹ کے احکامات کے برعکس اپنی تقاریر میں کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کا حکم دیا۔سپریم کورٹ نے عمران خان کو سرینگر ہائے وے پہنچنے کا کہا تھا۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے سرکاری اورنجی املاک کو نقصان پہنچایا اورفائربریگیڈ کی کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔وفاقی حکومت نے عدالت سے استدعا کی کہ انصاف کے تقاضوں کومد نظررکھتے ہوئے توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔