Buy website traffic cheap


حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: حکومت نے ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت نے بارودی سرنگیں لگائی، بجلی خرچ کریں یا نہ کریں ادائیگی کرنا ہوتی تھی، 2019 تک 227 ارب کی ادائیگی کرنا تھی جب کہ 2023 تک یہ لازمی ادائیگیاں 1455 ارب روپے ہو جائیں گی۔

عمر ایوب نے کہا کہ ن لیگ حکومت نے بدنیتی پر مبنی کارخانے لگائے، کورونا کے دور میں آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود 473 ارب کی سبسڈی دی گئی، مشکل ترین دور میں پاور سیکٹر کو سبسڈی دی گئی تاہم اب ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے جارہے ہیں، اضافے کے لیے نیپرا میں درخواست دے رہے ہیں۔