Buy website traffic cheap


وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات سامنے لانے سے حکومت کا انکار

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کو بیرون ممالک سے کیا تحفے ملے، حکومت نے تفصیلات دینے سے انکار کردیا۔

وفاقی حکومت نےعمران خان کو بطوروزیراعظم ملنے والے تحائف کو’کلاسیفائیڈ’ (خفیہ) قراردے دیا۔ کابینہ ڈویڑن نے کہا کہ سربراہان مملکت کےدرمیان تحائف کا تبادلہ بین الریاستی تعلقات کاعکاس ہوتاہے، ایسے تحائف کی تفصیل اجراءسے ‘میڈیا ہائپ (شور و غوغا)’ اورغیرضروری خبریں پھیلیں گی، بے بنیادخبریں پھیلنے سے مختلف ممالک کیساتھ تعلقات متاثر،ملکی وقارمجروح ہوگا۔

کابینہ ڈویڑن نے شہری کو وزیراعظم کے تحائف کی تفصیلات دینے سے متعلق انفارمیشن کمیشن آف پاکستان کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

کابینہ ڈویڑن کی جانب سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عتیق الرحمان صدیقی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان انفارمیشن کمیشن اور شہری ابرارخالد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔