Buy website traffic cheap


حکومت عوام کوتیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ دے، شہبازشریف

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کا عوام کوفائدہ دے، عوام کو چکر نہ دے۔

اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا سال کی بلند ترین سطح پرپہنچنا غریبوں کے لئے قیامت اورمعیشت کی تباہی کی دلیل ہے، مہنگائی 13 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، اور عوام اس آگ میں جل رہے ہیں، حکومتی بیانات سے یہ آگ نہیں بجھے گی۔

شہبازشریف نے کہا کہ ماہانہ 11.5 فیصد مہنگائی ہونا حکومت کے عوام پر ظلم اور معاشی بربادی کا اعتراف جرم ہے، غریب عوام گھی کا ڈبہ خریدنے سے مجبور ہوچکے ہیں

ٹماٹر، گھی، خوردنی تیل، چاول، پھل، سبزیاں، انڈے، گوشت، دودھ، چینی، ادویات، تعمیراتی سامان مہنگا ہوگیا، عوام مہنگائی، بے روزگاری اور گزارا نہ ہونے پر خودکشیاں کررہے ہیں اور حکمران انہیں نہ گھبرانے کی تلقین کررہے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ جاری کھاتوں کے خسارے مسلسل بڑھ رہے ہیں، رواں مالی سال کے جولائی تا اکتوبر جاری کھاتوں کا خسارہ بڑھ کر 5.1 ارب ڈالرز تک جاپہنچا ہے، پارلیمنٹ اور قومی اقتصادی کونسل نے اسے 2.3 ارب ڈالر تک رکھنے کی منظوری دی تھی

درآمدات میں ہوشربا اضافے سے ٹیکس وصولیوں پر حکومت کا خوش ہونا خود فریبی کی انتہا ہے، کیا یہ کفایت شعاری ہے، یہ اچھے دن آئے ہیں۔