Buy website traffic cheap

Government's decision to celebrate "Pakistan Martyrs Day" on May 25

حکومت کا 25 مئی کو”یوم تکریم شہداءپاکستان“ منانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے 25 مئی کو”یوم تکریم شہداءپاکستان“ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس دن کو منانے کا مقصد شہداءکی لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرنا ہے، قوم کو پیغام دینا ہے شہدائ ، ا±ن کی فیملیز اور یادگاروں کا احترام ہر پاکستانی کا فخر ہے۔25 مئی کو شہداءپاکستان کی بے لوث قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے دن منایا جائے گا، ملک بھر میں شہداءکے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور دعائیں ہوں گی جبکہ افواجِ پاکستان، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یادگارِ شہدا پر سلامی دی جائے گی۔جی ایچ کیو، ایئر اور نیول ہیڈکوارٹرز اور دیگر متعدد یادگار شہداءپر تقریبات ہوں گی جبکہ صوبائی دارالخلافہ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی یادگار شہداءپر تقریبات ہوں گی۔خیال رہے کہ 9 مئی کو شرپسندوں نے پاک فوج شہداءکے مجسمے توڑ کر بے حرمتی کی تھی اور جی ایچ کیو سمیت لاہور میں جناح ہاو¿س پر بھی مشتعل افراد نے دھاوا بولا تھا۔