Buy website traffic cheap


گورنر سندھ نے کورونا ریلیف آرڈیننس کی منظوری دے دی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سندھ کورونا ریلیف آرڈیننس کی منظوری دے دی۔

گورنر سندھ کی منظوری کے بعد سندھ کورونا وائرس ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔آرڈیننس کےتحت کورونا وائرس سے متاثرہ طبقات کو سماجی معاشی ریلیف مل سکے گا۔

اس سے قبل گورنر سندھ نے سندھ ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس پر اعتراض عائد کیا تھا جس پر سندھ حکومت نے ان کے اعتراضات دور کرکے آرڈیننس دوبارہ منظوری کے لیے گورنر سندھ کو بھیجا تھا۔

گورنر سندھ کا اعتراض تھا کہ گیس اور بجلی کا معاملہ وفاقی حکومت کے دائرہ کار میں آتا ہے۔

سندھ حکومت نے گورنر عمران اسماعیل کے اعتراض پر گیس اور بجلی کی رعایت کا معاملہ آرڈیننس سے خارج کر دیا تھا۔