Buy website traffic cheap


وفاقی حکومت نے گندم کے بعد چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا

لاہور(ویب ڈیسک): چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو روکنے کیلئے حکومت نے چینی کی برآمد پر پابندی عائد کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا اہم اجلاس ہو اجس دوران مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں مہنگائی کو روکنے کے اقدامات پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ اس دوران اتحادیوں کے مطالبات پورے کرنے کی حکمت عملی بھی زیر غور آئی ۔ حکومت نے چینی کی بڑھتی ہوئی قیمت پر قابو پانے کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا ہے اور چینی کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔ وفاقی سطح پر تین لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ، کامرس ڈویژن کو معاملے پر ای سی سی سے رجوع کرنے کی بھی ہدایت کر دی گئی ہے ۔