خاتون مداح نے نمبر لینے کے لیے کالر پکڑ لیا تھا، فیروز خان
کراچی :معروف فیروز خان نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار ایک خاتون مداح نے ان کا نمبر لینے کے لیے کالر پکڑ لیاتھا جس کی وجہ سے وہ گھبراگئے تھے۔
ایک آن لائن پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیروز خان نے اپنی زندگی میں پیش آنے والا دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ ایک شو کی شوٹنگ ہورہی تھی رات کا وقت تھا میں اپنی ٹیم کے ساتھ جارہا تھا۔
اسی دوران مجھے ٹوائلٹ جانا پڑا اور میں نے اپنی ٹیم کو واپس سیٹ پر بھیج دیا اور کہا کہ میں ابھی واپس آتا ہوں۔ فیروز خان نے مزید بتایا کہ جب میں واپس شو کے سیٹ پر جارہا تھا تو مجھے اچانک اپنے پیچھے قدموں کی آواز آئی۔
جب میں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو وہاں ایک لڑکی کھڑی تھی۔ فیروز خان نے لڑکی کے متعلق بتایا کہ وہ وہی لڑکی تھی جو اکثر میرے ہر سیٹ پر ہوتی تھی میں جہاں بھی شوٹنگ کررہا ہوتا تھا وہ لڑکی بس چپ چاپ سیٹ پر آکر کھڑی ہوجاتی تھی۔
بہر حال میں نے لڑکی سے پوچھا یس؟ تو اس نے کہا مجھے آپ کا نمبر چاہئے۔ میں نے اسے کہا میرے پاس نمبر نہیں ہے جس کے بعد اس نے میرا کالر پکڑ لیا اور میں گھبرا گیا کہ ایک نمبر کے لیے لڑکی اتنی غصے میں آگئی۔فیروز خان نے بتایا کہ اس وقت صورتحال ایسی ہوچکی تھی کہ مجھے اسے نمبر دینا پڑا لیکن میں نے اسے اپنا نہیں بلکہ اپنے پھوپھا کا نمبر دیا اور پھر اس لڑکی نے میرے پھوپھا کو پریشان کرنا شروع کردیاتھا۔
