Buy website traffic cheap


پاکستانی پولیس کے تمام شہداءکو سلام،آرمی چیف

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم شہداءکے موقع پر پاکستانی پولیس کے تمام شہداءکو سلام پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترجمان پاک فوج نے یوم شہداءپولیس پر سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیغام شیئر کیا،اور بتایا کہ آرمی چیف نے یوم شہدائ پرپاکستانی پولیس کے تمام شہداء کو سلام پیش کیا ہے۔

سربراہ پاک فوج نے کہا کہ پاکستانی پولیس نے ملک میں امن و استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کیا، اور اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران یادگار قربانیاں دیں۔