Buy website traffic cheap

ہائیکورٹ بنچ

گجرانوالہ میں وکلاء کی غنڈہ گردی، جیوڈیشل ریسٹ ہاؤس پردھاوابول دیا

لاہور(ویب ڈیسک): عدالتوں اورسرکاری محکموں میں وکلاء کی غنڈہ گردی ایک معاشرتی ناسوربن چکی ہے اورآئے دن بدمعاشی کے نت نئے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں گزشتہ دنوں فیصل آبادمیں ڈی سی آفس میں حملہ کرکے ڈی سی فیصل آبادکو حراساں کیا گیاجب کہ تازہ ترین واقعہ کے مطابق وکلاء نے جیوڈیشل ریسٹ ہاؤس گجرانوالہ پردھاوابول دیاہے. تفصیلات کے مطابق وکلانےجوڈیشل ریسٹ ہاؤس میں جاری عدالتی امورزبردستی روک دیے. وکلا نےپولیس ملازمین کودھکےدےکرریسٹ ہاؤس سےباہرنکال دیا. قانون کے رکھوالوںکی ہنگامہ آرائی پرجوڈیشل مجسٹریٹ بھی باہر نکل گئے اورمتشدد وکلاء نے ریسٹ ہاؤس کو تالے لگادیے.