Buy website traffic cheap


مستقبل میں گوادراسٹیڈیم میں انٹرنیشنل میچز بھی کھیلیں جائیں گے،فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ گوادر اسٹیڈیم میں میچ کھیلنا کا مقصد عوام کے سامنے اس کی خوبصورتی لانا ہے، مستقبل میں گوادر کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل اور انٹرنیشنل میچز بھی کھیلیں جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے گوادر اسٹیڈیم کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گوادر اسٹیڈیم کا گرانڈ اور پیچ بہت خوبصورت ہے، جو دکھتا ہے وہ بکتاہے، ہمیں اپنی چیزوں کو کامیاب بنانا ہے تواسے شوکیز کرنا ہوگا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی ٹیموں کو گوادر آنا چاہئے، گوادرمیں ہمیں باہر سے انویسٹمنٹ بڑھانی ہے تاکہ اس کواٹھاسکیں، گوادر اسٹیڈیم میں میچ کھیلنا کا مقصد عوام کے سامنے اس کی خوبصورتی لانا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مستقبل میں گوادر کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل اور انٹرنیشنل میچز بھی کھیلیں جائیں گے۔