امت ایک دوسرے سے شفقت کا معاملہ رکھے، امام کعبہ
امت ایک دوسرے سے شفقت کا معاملہ رکھے، خطبہ حج کا امام کعبہ
عرفات: امام کعبہ نے خطبہ حج میں کہا ہے کہ امت کو چاہیے ایک دوسرے سے شفقت کا معاملہ رکھے۔
امام کعبہ نے میدان عرفات میں مسجد نمرہ سے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ اللہ نے فرمایا میرے سوا کسی کو نہ پکارو اور کسی کو شریک نہ ٹھہراو، رسول نے فرمایا، تم زمین والوں پر رحم کرو، اللہ تم پر رحم فرمائے گا، امت کو چاہیے ایک دوسرے سے شفقت کا معاملہ رکھے، اللہ کی رحمت سے وہی مایوس ہوتا ہے جو گمراہ ہو چکا ہو، اللہ کی رحمت احسان کرنے والوں کے قریب ہے۔