Buy website traffic cheap


ہانیہ عامر کی 2 سال بعد فلم نگری میں واپسی

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر 2 سال کے بعد فلم نگری میں واپس آنے کے لیے تیار ہیں۔ہانیہ عامر نے اپنے مداحوں کو خوشخبری دینے کے لیے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رخ کیا جہاں انہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم کا پوسٹر شیئر کیا۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کیے گئے پوسٹر پر ان کے ساتھ اداکار علی رحمن کو دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کی اس نئی فلم کا نام پردے میں رہنے دو ہے۔اس فلم کی پروڈیوسر وجاہت رﺅف اور شازیہ وجاہت ہیں جبکہ فلم کے رائٹر محسن علی ہیں۔ہانیہ عامر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کے ساتھ اپنی نئی آنے والی فلم کی خبر شیئر کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ہماری فلم پردے میں رہنے دو کا ٹریلر جلد آرہا ہے۔