Buy website traffic cheap


ہانیہ عامر نے اپنی ہنستی مسکراتی نئی تصویر شیئر کردی

کراچی : سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی ہنستی مسکراتی نئی تصویر شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے اپنی ایک دلکش تصویر انسٹاگرام اکاﺅنٹ کی زینت بناتے ہوئے لکھا کہ ایک اور خوبصورت دن۔

ہانیہ عامر آج کل ایک نامناسب ویڈیو کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں تھیں، جس پر ان کے سابق بوائے فرینڈ عاصم اظہر نے مبہم ٹوئٹ کر کے اسے مزید متنازع بنادیا تھا۔

تاہم گزشتہ روز ہانیہ عامر نے ایک پوسٹ میں یہ واضح کیا کہ معافی مانگنے میں کوئی قباحت نہیں لہذا اگر انہوں نے کبھی کسی کا دل دکھایا ہو تو وہ تہہ دل سے معذرت خواہ ہیں۔