Buy website traffic cheap


سجل کی علی انصاری کو سالگرہ کی مبارکباد

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے اپنی چھوٹی بہن صبور علی کے منگیتر علی انصاری کو ان کی سالگر ہ کے موقع پر پیار بھری مبارکباد دی ہے۔سجل علی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر علی انصاری کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے جوکہ صبور اور علی انصاری کی بات پکی ہونے کی تقریب کی ہے۔

انہوں نے علی انصاری کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری طرف سے بہت سارا پیار اور اللہ آپ کو آپ کی زندگی میں کامیابی اور خوشیاں دے۔

واضح رہے کہ رواں سال مئی میں اداکارہ سجل علی کی بہن اداکارہ صبور علی نے اپنی رسم کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی زندگی کے نئے سفر کی خوشخبری سنائی تھی کہ ان کی اداکار علی انصاری کے ساتھ ’بات پکّی‘ ہوگئی ہے۔