Buy website traffic cheap


انضمام اور یونس کو آؤٹ کرنا انتہائی مشکل تھا:ہربجھن سنگھ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ہربحھن سنگھ کا کہنا ہے کہ یونس خان کی بیٹنگ مجھے رلا دیتی تھی۔

سوشل میڈیا پر روہت شرما کیساتھ سیشن میں ہربھجن سنگھ نے 5 مشکل ترین بیٹسمینوں کے نام گنوائے، جس میں انہوں نے کہا کہ جیک کیلس کو بولنگ کرنا آسان نہیں تھا، دوسرے نمبر پر میتھیو ہیڈن اور تیسرے پر برائن لانا پر قابو پانے میں بھی مشکل ہوتی جب کہ یونس خان تو مجھے رلا ہی دیتے تھے، تجربہ کار بیٹسمین مسلسل سویپ شاٹ کھیل کر پریشان کردیتے تھے۔

بھارتی آف سپنر کا کہنا تھا کہ سابق پاکستانی کپتان انضمام الحق کو بھی آؤٹ کرنا آسان نہیں ہوتا تھا، انہوں نے فیورٹ 5 آف سپنرز میں ثقلین مشتاق کو شامل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سپنر ایک میچ ونر تھے، ان کی دوسرا کو سمجھنا بہت مشکل تھا۔