Buy website traffic cheap


انجری کا شکار حسن علی جلد کرکٹ میں واپسی کیلیے پرعزم

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) انجری کا شکار فاسٹ بولر حسن علی جلد صحت یاب ہوکر کرکٹ کے میدانوں میں کارکردگی دکھانے کے لیے پر عزم ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک سال سے کمرکی تکلیف کے شکار دائیں ہاتھ کے پیسر نے کہا کہ کہناہےکہ فٹنس پر کافی کام کررہاہوں، ڈّومیسٹک کھیل کر ایک بارپھر قومی ٹیم میں جگہ پانے کی کوشش کروں گا، واپسی کرنا مشکل ضرور ہوگا کیونکہ کافی نوجوان بولرز اس وقت زبردست پرفارمنس دے رے ہیں، مقابلہ اچھی چیز اور آگے بڑھنے میں معاون ہوتا ہے، میں نے بھی پاکستان کے لیے کافی اچھی بولنگ کررکھی ہے،جب بھی موقع ملاتو ایک بارپھر اپنی افادیت ثابت کرکے جگہ پانے کی کوشش ہوگی۔

حسن علی کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے فٹنس مسائل میں میری بہت مدد کی ہے، کنٹریکٹ نہ ملنے پر تھوڑا پریشان تھا لیکن کرکٹ بورڈ نے ری ہیب کے اخراجات اٹھانے سمیت ہر طرح سےمکمل تعاون کیا ہے، اب بھی پی سی بی میڈیکل پینل کی نگرانی میں ہی ہائی پرفارمنس سینٹر میں محنت کررہا ہوں۔