Buy website traffic cheap


ہماقریشی سونو سود کو بھارت کا وزیراعظم دیکھنے کی خواہشمند

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ ہما قریشی نے اداکار سونو سود کو بھارتی وزیراعظم کے طور پر دیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ہما قریشی نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے ورچوئل انٹرویو میں اس خواہش کا اظہار کیا۔

ہما قریشی کا یہ انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ ان کی نظر میں کون سا بھارتی اداکار اچھا سیاستدان ثابت ہوسکتا ہے؟اس کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ سونو سود کو الیکشن کے لیے کھڑا ہونا چاہیے اور ہم سب سونو کو ووٹ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم انہیں بھارت کا وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں، میں تو لازمی سونو کو ووٹ دوں گی۔