Buy website traffic cheap

Pakistan, Corona Virus, Health Ministry, Alert, Public, Precautionary Measures

کرونا وائرس کے خطرات، وزارتِ صحت کا الرٹ جاری

لاہور(ویب ڈیسک): وزارتِ صحت نے پاکستان میں کرونا وائرس کے خطرات اوربچاؤ سے متعلق اہم الرٹ جاری کردیا ہے اور عوام سے درخواست کی ہے غیرمصدقہ خبروں اورافواہیں پر کان نہ دھریں ، عوام الناس کو تمام صورتحال سے آگاہ رکھا جائے.

وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام گھبرائے نہیں، کرونا وائرس سے بچاؤ کے تمام انتظام کر رکھے ہیں۔ وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کے تعاون سے ہر سطح پر ضروری انتظامات کیے ہیں۔ عوام بھی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ادھر پاکستان میں کرونا وائرس کی انٹری کے بعد لاہور ائیرپورٹ پر اندرون اور بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی سکریننگ مزید سخت کر دی گئی ہے۔ لاہور ائیرپورٹ پر پاک فوج، ایف آئی اے اور محکمہ صحت کی ٹیمیں موجود ہیں اور مسافروں کی سکریننگ کے لیے ایک کاؤنٹر قائم کر دیا گیا ہے۔ چین اور ایران کے لیے فلائٹ آپریشن تاحال بند ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی مکمل سکریننگ کی جا رہی ہے۔ کراچی سے فلائٹ آپریشن شیڈول کے مطابق جاری رہے گا۔ تاہم کراچی سے آنے والوں کو بھی اسی عمل سے گزرنا پڑے گا۔ دوسری جانب کرونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر محکمہ ریلیف خیبر پختونخوا نے ماتحت دفاتر کے ملازمیں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ بائیو میٹرک مشین سے ملازمین کی حاضری وقتی طور پر روک دی گئی ہے۔ محکمہ ریلیف کی جانب سے ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے، سول ڈیفنس اور پیرا ایبٹ آباد کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دفاتر میں روایتی طریقے سے گلے ملنے اور ہاتھ نہ ملانے سے متعلق ملازمین کو شائستگی سے سمجھایا جائے۔ دفاتر میں بائیو میٹرک حاضری کو بھی وقتی طور پر روکا جائے۔ مراسلہ کے مطابق سائیڈ ریلنگ، دروازوں پردستک وغیرہ سے گریز کیا جائے۔ تمام دفتری اشیا، کمپیوٹر کیبورڈ، ٹیلی فون اور فیکس مشین وغیرہ کو چھونے کے لئے مناسب اور عارضی دستانوں کا بندوبست کیا جائے۔ کسی بھی ملازم کو زکام کی تکلیف کی صورت میں ماسک لازمی استعمال کیا جائے۔ ماسک کو ایک دن سے زیادہ استعمال سے گریز کیا جائے۔ تمام باتھ روم سے تولیے ہٹانے اور صاف ستھرے تولیے رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کسی بھی ملازم کو کھانسی زکام کی صورت میں فوری ہسپتال سے رجوع کرنے کی ہدایات بھی دی گئیں ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے وفاقی وزارت صحت اور صوبے تیار ہیں۔ ایران میں پاکستانیوں کے تحفظ کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ فلائٹ آپریشن کی معطلی پر سعودی حکام سے بھی رابطے ہیں جبکہ چین کیساتھ تجارت متاثر نہیں ہوگی۔ صوبہ سندھ کی صورتحال کی بات کی جائے تو کراچی میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے زیر صدارت کرونا وائرس سے متعلق ہنگامی اجلاس ہوا جس میں چیف سیکریٹری، وزیر صحت سندھ، وزیر بلدیات، مرتضیٰ وہاب، ڈی جی رینجرز سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے 2 کیس سامنے آنے پر پریشانی ہوئی ہے۔