Buy website traffic cheap


آنکھوں کیلئے باریک نوک دار پیوند تیار

لاہور( ویب ڈیسک )آنکھوں کو بے شمار بیماریاں لاحق ہوتی ہیں ان میں سے کئی امراض میں آنکھ کے اندر گہرائی تک دوا کی رسائی ضروری ہوتی ہے اسی لیے ماہرین نے لینس نما ایک پیوند بنایا ہے جس پر باریک نوک دار ابھار ہیں اور ان کی بدولت دوا آنکھ کی گہرائی میں اتر جاتی ہے۔سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہونے والے ایک تحقیقی مقالے کے مطابق اگرچہ آنکھوں میں نوک دار سوئیاں چبھونا ایک عجیب عمل لگتا ہے تاہم سائنس دانوں کا اصرار ہے کہ اس سے آنکھوں کے امراض کے علاج کی نئی انقلابی راہ کھلے گی۔ ہم جانتے ہیں کہ قدرت نے آنکھوں پر کئی حفاظتی جھلیاں اور پرتیں چڑھائی ہیں جو ہمیں بیماریوں اور انفیکشنز سے محفوظ رکھتی ہیں لیکن آنکھوں کی کچھ بیماریوں مثلاً سبز موتیا اور ’میکیولر ڈی جنریشن‘ میں یہ حفاظتی پرتیں ہی رکاوٹ بن جاتی ہیں۔امراضِ چشم میں ہم آنکھوں میں قطرے ٹپکاتے ہیں یا بہت مجبوری میں آنکھوں میں انجکشن بھی لگایا جاتا ہے۔ ان دونوں کے فوائد اور کچھ نقصانات ہیں۔ ڈراپس گہرائی تک نہیں جاتے اورآنکھوں میں انجکشن خطرے سے خالی نہیں ہوتا، اسی بنا پر آنکھوں کے لیے باریک نوکوں والا پیچ بنایا گیا ہے۔سنگاپور میں واقع نانیانگ ٹیکنیکل یونیورسٹی سنگاپور کے سائنس دانوں نے ایک چھوٹا سا پیوند بنایا ہے جس میں آنکھوں کے لیے ضروری دوا شامل کی جاسکتی ہے۔ اس پر بہت ہی باریک سویاں لگی ہیں جو دوا آنکھ میں اتارتے ہی ازخود گھل کر ختم ہوجاتی ہیں۔ بس دوا بھرنے کے بعد اسے کھلی آنکھ پر رکھ کر ہلکے سے دبانا ہوتا ہے۔