Buy website traffic cheap


چربی کو گھلانے والی کونسی اشیاء ہیں

(ویب ڈیسک) شکم میں چربی کا ذخیرہ جسمانی وزن میں کمی کے لیے سب سے بڑی رکاوٹ ثابت ہوتا ہے۔

یہ نہ صرف دیکھنے میں شخصیت کو بدنما بناتا ہے بلکہ اس کی موجودگی اتنی نمایاں ہوتی ہے کہ چھپانا لگ بھگ ناممکن ہوتا ہے۔

تاہم اگر آپ توند کی چربی کو چند دنوں میں گھلانا چاہتے ہیں تو فکرمند مت ہوں۔

درحقیقت کچن میں موجود 2 عام چیزوں کا جادوئی امتزاج اس مسئلے کا حل ثابت ہوسکتا ہے اور یہ 2 چیزیں دارچینی اور شہد ہیں۔

ان دونوں کو ملائین اور سونے سے قبل پی لیں، جس سے میٹابولزم تیز ہوتا ہے اور توند کی چربی پگھلنے کے عمل تیز ہوجاتا ہے۔

شہد اور دارچینی کا امتزاج میٹابولزم کو بہتر کرتا ہے، جس کے نتیجے میں زیادہ کیلوریز جلتی ہیں، اسی طرح یہ امتزاج بے وقت کھانے کی خواہش ختم کرکے بھی موٹاپے کا باعث بننے والی غذاﺅں سے دور رکھتا ہے۔

اس مشروب کو بنانے کے لیے 250 ملی لیٹر پانی،ایک کھانے کا چمچ دارچینی پاﺅڈر اور 2 کھانے کے چمچ شہد کی ضرورت ہوگی۔

اب پانی کو ابال لیں اور پھر اس میں دارچینی کا اضافہ کردیں۔

آخر میں شہد کو شامل کریں اور سونے سے آدھا گھنٹے پہلے آدھا مشروب پی لیں جبکہ باقی بچا ہوا صبح اٹھتے ہی پی لین۔

یہ مشروب چند ہفتوں میں جسمانی وزن میں نمایاں کمی لاسکتا ہے مگر اس کے ساتھ جنک فوڈ کا استعمال چھوڑنا ہوگا اور صحت بخش غذا کو اپنانا ہوگا۔

نوٹ: یہ عام معلومات ہیں۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔