Buy website traffic cheap


دلی میں شدید بارش: ایئرپورٹ رن وے، تین ٹرمینل زیرآب

بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں شدید بارش سے ایئرپورٹ کا رن وے اور ٹرمینل تھری زیر آب آگئے، سٹرکوں اور انڈر پاسز میں بھی پانی بھرگیا۔بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے رواں سال مون سون سیزن میں نئی دلی میں 46 سالوں میں ریکارڈ 1ہزار 100ملی میٹر بارش برسی۔

محکمہ موسمیات نے نئی دلی میں آج رات بھی شدید بارش کا اورنج الرٹ جاری کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی میں آج ہونے والی شدید بارش سے ایئرپورٹ کا رن وے، ٹرمینل 3 زیر آب آگئے، ایئرپورٹ پر پانی کھڑا ہونے سے 4 ڈومیسٹک، ایک انٹرنیشنل پرواز کا رخ موڑ دیا گیا۔

نئی دلی ایئرپورٹ کے حکام کا کہنا ہے تیز بارش کی وجہ سے تھوڑی دیر کے لیے فورکورٹ پر پانی جمع رہا، ٹیموں نے فوری طور پر ایکشن لے کر معاملہ حل کردیا ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نئی دلی میں رواں مون سون سیزن میں 46 سالوں میں ریکارڈ بارش ہوئی ہے۔ اس سےقبل 1975میں مون سون سیزن میں 1 ہزار 150ملی میٹربارش برسی تھی۔