Buy website traffic cheap

مسلم نوجوان

مسلم نوجوان انتہا پسند ہندؤں کی بربریت کا نشانہ بن گیا

لاہور(ویب ڈیسک): مودی سرکار کے زیر سایہ انتہا پسند بے لگام ہو گئے، جھاڑکھنڈ میں مسلمان نوجوان کو بائیک چوری کا الزام لگا کر سرعام تشدد کا نشانہ بنایا گیا، چوبیس سالہ شمس تبریز جانبر نہ ہوسکا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انتہا پسند ہندو چوبیس سالہ مسلمان نوجوان پر بائیک چوری کا الزام لگا کر کھمبے سے باندھ کر سات گھنٹے تک تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور نعرے لگانے پر بھی مجبور کیا۔ نوجوان کو نیم مردہ حالت میں پولیس کے حوالے کر دیا جہاں سے ہسپتال لے جایا گیا، تاہم شمس تبریز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ نوجوان کی فیملی نے ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔