Buy website traffic cheap


آپ کی پالتو بلی کا موڈ کیسا ہے؟ اس ایپ سے معلوم کیجئے

کیلگری، کینیڈا: بلی پالنے والے افراد اس جانور کی نگہداشت کا بطورِ خاص خیال رکھتے ہیں اور اب ایک ایپ کی بدولت ان کا کام مزید آسان ہوسکتا ہے۔

اب اگر آپ کی بلی کسی منفی کیفیت کی شکار ہے تو ٹیبلی نامی ایپ سے اس کی ایک تصویر لیجئے اور فوری طور پر بلی کا اندرونی احوال جانئے۔ یہ ایپ کلیگری، کینیڈا کی مشہور کمپنی سِلویسٹر اے آئی نے تیار کی ہے۔ یہ کمپنی جانوروں کی فلاح اور صحت کے لیے ڈجیٹل مصنوعات سازی میں عالمی شہرت رکھتی ہے۔ ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کے بعد یہ بھی معلوم کرسکتی ہے کہ آیا بلی کسی تکلیف سے تو مبتلا نہیں ہے؟

اس ایپ کو 2019 میں شائع ہونے والی تحقیق کی روشنی میں بنایا گیا ہے۔ سائنٹفک رپورٹس میں شائع اس رپورٹ میں ’بلیوں کے تاثرات اور احساسات‘ پر ایک پیمانہ (اسکیل) مرتب کیا گیا تھا۔ اس میں بلی کے ظاہری آثار مثلا سر کی پوزیشن، آنکھوں کا سکڑاو¿، ناک پر دباو¿ اور مونچھوں کی کیفیات کی بنا پر بتایا جاسکتا ہے کہ بلی صاحبہ کا مزاج کیسا ہے۔ اس پیمانے کو ایف جی ایس کا نام دیا گیا ہے اور اس سے بلیوں میں تکلیف کی شدت بھی معلوم کی جاسکتی ہے۔

سلویسٹر کمپنی کے سربراہ مائش پریسٹ کہتے ہیں کہ ہم نے تصاویر اور ویڈیو کی بدولت سافٹ ویئر کو ٹریننگ دی ہے جس سے پالتو بلیوں کے مالکان بھی مستفید ہوسکیں گے۔ اس کے بعد کیلگری میں واقع بلیوں کے وائلڈ روز کلینک میں ڈاکٹروں سے بھی مدد لی گئی اور اب یہی ایپ ان ڈاکٹروں کو بھی کام آرہی ہے۔

دوسری جانب بلیوں کے برتاو¿ اور نفسیات کے ماہرین نے بھی اس ایپ کو استعمال کے بعد بہت مفید قرار دیا ہے۔ یہ ایپ بلیوں کی بے چینی، خوف اور دکھ سمجھنے میں بھی مددگار ہوسکتی ہے۔