Buy website traffic cheap

قرضے

2018 کے دوران ملکی قرضے میں کتنا اضافہ ہوا ؟

لاہور(ویب ڈیسک) سال 2018 میں ڈالر نے پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی چھلانگ لگائی اور ملکی تاریخ میں پہلی بار 140 روپے تک گیا ۔ جس کے وجہ ملک کے قرضے میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیااور ملک کی معیشت کو بہت بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ۔
ذرائع کے مطابق : 2018 کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 26 فیصد اضافہ ہوا اور یہ روپے کے مقابلے میں 28 روپے 36 پیسے مہنگا ہوا۔سال 2018ءکے آخری روز (آج 31 دسمبر کو) انٹر بینک میں ڈالر 138 روپے 86 پیسے پر بند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں بھی ایک سال کے دوران ڈالر کی قدر میں 26 فیصد کا اضافہ ہوا۔ 2018 میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 28 روپے 40 پیسے کی کمی ہوئی۔رواں سال ڈالر کی قیمت میں 26 فیصد اضافے کے باعث بیرونی قرضے 2400 ارب روپے تک بڑھ گئے۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ بھی رواں سال شدید مندی کا شکار رہی۔ سٹاک مارکیٹ میں 2018 کے دوران 3 ہزار 385 پوائنٹس کی کمی ہوئی جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 53 کروڑ ڈالر کے شیئرز فروخت کیے۔

ایف بی آر کی بڑی کارروائی: جلا ل سنز کا ریکارڈ ضبط
لاہور(ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اپنی ایک کارروائی کے دوران کروڑوں کے سیلز ٹیکس چوری کرنے پر جلال سنز کے اہم ریکارڈ کو قبضہ میں لے لیا-
ذرائع کے مطابق : ایف بی آر نے ڈیفنس فیز فائیو میں واقع کروڑوں روپےسیلز ٹیکس چوری کرنےپر جلال سنز کے کمپیوٹرز اور اہم ریکارڈ قبضہ میں لے کرچھان بین شروع کردی ہے۔ مزید تیایا جا رہا ہے کہ ایف بی آر نےسیلزکم ظاہرکرنیوالےبڑے سٹورزکےخلاف کارروائیاں تیز کردیں، ایف بی آر نےڈی ایچ اےفیز فائیومیں جلال سنزپر چھاپہ مار کرکمپیوٹرزاوربلنگ مشینیں قبضےمیں لےلی ہیں، ایف بی آرنےگزشتہ تین روز سےجلال سنز کی سیلز کی مانیٹرنگ شروع کررکھی تھی، ایف بی آر نےجلال سنز کی مختلف برانچز پر10مانیٹرنگ ٹیمیں تعینات کی تھیں، ایف بی آر حکام کےمطابق جلال سنز کی نوبرانچز کی سیلز کےمطابق ماہانہ ایک کروڑروپےسیلز ٹیکس بنتا ہے تاہم جلال سنز کی انتظامیہ صرف چار لاکھ روپےماہانہ سیلز ٹیکس ادا کررہی تھی۔ ایف بی آر ٹیم نےاسسٹنٹ کمشنرسید ناصر جمال شاہ کی سربراہی میں چھاپہ مار کرجلال سنز کااہم ریکارڈ قبضےمیں لےکر چھان بین شروع کردی ہے، ایف بی آرحکام کےمطابق جلال سنز کےمالکان کےاثاثہ جات کی جانچ پڑتال بھی کی جائےگی۔