ہرتیک روشن بھی ماہرہ خان کے مداح بن گئے
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہر خان کے مداحوں میں بالی وڈ کے سپر سٹار ہرتیک روشن بھی شامل ہو گئے ،موجودہ دورمیں کسی بھی فنکارکی مقبولیت کا پیمانہ سوشل میڈیا بن گیا ہے جس اسٹارکے سوشل میڈیا پر جتنے فالوورز ہوں گے وہ اتنا ہی مقبول ہوگا۔ تاہم لاکھوں کی تعداد میں فالوورز رکھنے والے یہ اسٹارز خود کسی کو فالو نہیں کرتے یا پھران چند گنے چنے لوگوں کو فالو کرتے ہیں جنہیں وہ پسند کرتے ہیں یا پھر جن کے مداح ہوتے ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہرتھیک روشن کے انسٹاگرام پرمداحوں کی تعداد 32.2 ملین یعنی تین کروڑ 22 لاکھ ہے لیکن انہوں نے خود صرف 170 لوگوں کو فالو کیا ہوا ہے اوراس لسٹ میں ماہرہ خان بھی شامل ہیں۔ یعنی ہرتھیک روشن ماہرہ خان کے مداحوں میں شامل ہیں اور انہیں انسٹاگرام پر فالو کرتے ہیں۔
اداکارہ ماہرہ خان کا شماربھی پاکستان کی ان چند اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے جن کے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز ہیں۔ انہیں 6.6 ملین یعنی 66 لاکھ لوگ انسٹاگرام پر فالو کرتے ہیں اور وہ پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکاراو¿ں میں تیسرے نمبر پر ہیں۔