ہریتھک روشن کے والد کس خطرناک بیماری میں مبتلا ہے؟
لاہور(ویب ڈیسک) آج کل کینسرجیسی خطر ناک بیماری میں بے حد اضافہ ہوا گیا ہے ۔جس کی وجہ سے لوگوں بہت زیادہ ڈارسے گئے ہیں ۔ ماہرین اس بیماری سے دور رہنے کہ بہت سے طریقے بیان کر چکے ہیں ۔ مگر لوگوں اس پر عمل نہیں کر رہے جس کی وجہ سے وہ اس خطرناک بیماری میں مبتلا ہوتے جا رہے ہیں ۔ حل ہی میں کچھ بالی ووڈ سٹار کے بھی اس بیماری میں مبتلا ہونے کی خبر آرہی تھی ۔ جس میں بالی ووڈ کے مشہور اداکار رشی کپور بھی شامل ہے ۔ مگر اب بالی ووڈ ڈائریکٹر راکیش روشن کے اس بیماری میں مبتلا ہونے کی خبر میسر ہوئی ہیں ۔ بتایا جا رہا ہیں کہ ان کی بیماری ابھی ابتدائی اسٹیج پر ہے۔
ذرائع کے مطابق :راکیش روشن کے صاحبزادے اور معروف اداکار ہریتھک روشن نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں سے یہ خبر شیئر کی۔ہریتھک نے لکھا، ‘آج صبح میں نے ڈیڈ سے ایک تصویر لینے کا کہا، میں جانتا ہوں کہ سرجری والے دن بھی وہ جِم کو مِس نہیں کریں گے، وہ شاید سب سے مضبوط انسان ہیں، جنہیں میں جانتا ہوں۔ ‘اداکار نے مزید لکھا، ‘چند ہفتے قبل ہی انہیں (راکیش روشن کو) گلے کے سرطان کی تشخیص ہوئی ہے، جو ابھی ابتدائی اسٹیج پر ہے، لیکن وہ اس سے لڑنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں، بحیثیت خاندان ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ ہمیں ا±ن جیسا سربراہ ملا ہے۔’راکیش روشن نے اپنے کیریئر میں بہت سی کامیاب فلموں کی ہدایات دی ہیں، جن میں ‘کوئی مل گیا’، ‘کہو نا پیار ہے’، ‘کرن ارجن’ اور ‘خون بھری مانگ’ شامل ہیں۔ انہیں فلم ‘خوبصورت’ اور ‘کھیل کھیل میں’ ان کی پرفارمنس کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے۔ راکیش روشن کی صاحبزادی سنینا روشن کو بھی چند سال قبل رحم کے نچلے حصے کا کینسر (cervical cancer) تشخیص ہوا تھا، تاہم علاج کے بعد وہ صحت یاب ہوگئی تھیں۔