Buy website traffic cheap

پیچھے

ہواوے نے سب موبائل کمپنیوں کو پیچھے چھوڑا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا

لاہور(ویب ڈیسک) معروف چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس 2018 میں کمپنی نے سب سے زیادہ اسمارٹ فونز فروخت کرکہ نیا ریکارڈ قائم کیا ہے-
ذرائع کے مطابق :گزشتہ تین برس کے مقابلے میں رواں برس مقبول چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کے اسمارٹ فونز کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور ہواوے نے ایپل اور سام سنگ جیسی نامور ٹیکنالوجی کمپنیوں سمیت دیگر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں ہواوے گروپ نے اعلان کیا کہ رواں برس کمپنی گزشتہ برس سے زیادہ موبائل فونز فروخت کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ کمپنی کے مطابق 2018 میں 200 ملین اسمارٹ فونز کامیابی سے فروخت ہوئے، جن میں سب سے زیادہ ہواوے ’پی 20‘، ’میٹ 20‘سیریز اور ہونر 10 سیریز فروخت ہوئے۔ کمپنی نے بتایا کہ پی 20 سیریز کو 16 ملین سے زائد صارفین نے خریدا، جن میں نصف تعداد خواتین خریداروں کی تھی، کمپنی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ہواوے میٹ 20 سیریز رواں برس کی سب سے بہترین چِپ ثابت ہوئی۔ کمپنی کے مطابق ہواوے نے 2017 میں 10 کروڑ 70 لاکھ سے زائد موبائل فونز فروخت کیے تھے، جبکہ 2018 میں کمپنی نے اس سے زیادہ موبائل فروخت کیے۔ ہواوے نے رواں برس موبائل بنانے والی کمپنیوں میں ایپل سے جگہ چھین کر دوسری بڑی کمپنی کا اعزاز اپنے نام کیا اور سب سے زیادہ موبائل فروخت کرنے میں کامیاب ہوئی۔

سعودی عرب بھی سرکاری دفاترمیں‌مصنوعی ذہانت استعمال کرنیوالے ممالک میں شامل ہوگیا
لاہور(ویب ڈیسک): سعودی عرب بھی مصنوعی ذہانت اور ٹیکنالوجی کو سرکاری شعبے میں استعمال کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔ سعودی عرب کی جنرل فاؤنڈیشن برائے ٹیکنیکل وپیشہ وارانہ تربیت کے شعبے میں پہلا روبوٹ تعینات کیا گیا ہے۔ کل اتوار کے روز روبوٹ کو اس کی ذمہ داری سونپے جانے کے ساتھ اس کا ملازمت کارڈ جاری کیا گیا۔روبوٹ کو سرکاری ادارے میں ملازم مقرر کیے جانے کی تقریب کے موقع پرسعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر احمد العیسی اور ٹکنیکل فاؤنڈیشن کے گورنر ڈاکٹر احمد الفہد اور بورڈ کے دیگر ارکان موجود تھے۔روبوٹ ای میل کے ذریعے ایجنٹوں کی خدمات انجام دینے کے ساتھ نمائش کے موقع پرزائرین کو پپغامات پہنچانے اور فاؤنڈیشن کو ٹیکنیکل اور پیشہ وارانہ امور سے متعلق سرگرمیوں میں مدد کرے گا۔