Buy website traffic cheap


عہدے سے ہٹانے کا غیرآئینی نوٹیفیکیشن مسترد کرتا ہوں، عمرسرفراز چیمہ

لاہور: سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ عہدے سے ہٹانے کا غیرآئینی نوٹیفیکیشن مسترد کرتا ہوں۔

پنجاب کے سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ نے ٹوئٹر پرپیغام میں کہا کہ صدر پاکستان کی جانب سے غیر معمولی حالات کے پیش نظرسمری مسترد کرنے کے باوجود کیبینٹ ڈویڑن نے غیر آئینی نوٹیفیکیشن جاری کیا جسے مسترد کرتا ہوں۔

عمر سرفراز چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ اس سلسلے میں آئینی ماہرین سے مشاورت جاری ہے انشا اللہ جلد ا?ئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔