Buy website traffic cheap


سیالکوٹ جاوں گا، لوگ آج عشا کے بعد گھروں سے نکلیں، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ا?ئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں آج سیالکوٹ جاو¿ں گا، عوام اب ان کے خلاف کھڑے ہو چکے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سیالکوٹ واقعے کے بعد کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ میں آج سیالکوٹ جاو¿ں گا اور امپورٹڈ حکومت نے سیالکوٹ میں کارکنوں کے خلاف جو کیا وہ اشتعال انگیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجرموں کا یہ گروپ ضمانت پر رہا ہے اور لندن میں مافیا باس نے ہمیشہ مخالفین کے خلاف فاشسٹ ہتھکنڈے استعمال کیے جبکہ ہماری حکومت نے کبھی ان کے کسی جلسے اور دھرنے کو نہیں روکا۔

عمران خان نے کہا کہ ہم جمہوریت کے لیے پرعزم ہیں اور میں آج سیالکوٹ میں ہوں گا۔ لوگ امپورٹڈ حکومت کے خلاف عشا کی نماز کے بعد اپنے علاقوں میں باہر نکلیں۔انہوں نے کہا کہ جب وہ اقتدار میں ہوں تو سپریم کورٹ پر دھاوا، ماڈل ٹاو¿ن قتل و غارت، ججوں کو رشوت دیتے ہیں اور یہ جب اپوزیشن میں ہوتے تو جمہوریت کا غلط استعمال کرتے ہیں اور تمام جمہوری اصولوں کو مکمل طور پر تباہ کرتے ہیں۔ عوام اب ان کے خلاف کھڑے ہو چکے ہیں۔