Buy website traffic cheap

Women`s ODI World Cup

آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ 2022کے شیڈول کا اعلان کردیا

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے ویمنز ورلڈ کپ 2022کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کیا ہے جو اگلے برس مارچ کے مہینے میں نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ ویمنز ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ 4 مارچ کو میزبان ٹیم نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہوگا۔ویمنز ورلڈ کپ کا دوسرا میچ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان 5مارچ کو ہوگا جبکہ پاکستانیوں کے لیے ایونٹ کا سب سے بڑا پاک بھارت میچ 6مارچ کو کھیلا جائے گا۔

ویمنز ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچز 30اور 31مارچ کو کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل 3اپریل کو کھیلا جائے گا۔فارمیٹ کے مطابق ہر ٹیم کو 7گروپ میچز کھیلنا ہونگے۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 6مارچ کو بھارت کے خلاف کھیلے گا اور پاکستان کا دوسرا میچ 8مارچ کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلا جائے گا۔ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم 24مارچ کو اپنے تیسرے میچ میں انگلینڈ سے ٹکرائے کی۔ 21مارچ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستانی ٹیم میدان میں اترے گی۔31دنوں میں 31میچز کھیلے جائیں گے، جن میں 8ٹیمیں شریک ہوں گی، میچز لیگ کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے۔ اس قبل ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر میچز زمبابوے میں کھیلے گئے تھے تاہم کرونا وائرس کی نئی وبا اومیکرون کے باعث ان کو ملتوی کردیا گیا تھا۔