Buy website traffic cheap

سپنر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے معروف سپنرکے ایکشن کو غیرقانونی قراردیکرپابندی لگادی

لاہور(ویب ڈیسک): انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے معروف سپنرکے ایکشن کو غیرقانونی قراردیکرپابندی لگادی ہے . تفصیلات کے مطابق نٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکن آف سپنر اکیلا دانانجیا کے باؤلنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں بین الاقوامی کرکٹ میں باؤلنگ کرانے سے روک دیا ہے۔دانانجیا کا باؤلنگ ایکشن انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران رپورٹ ہوا جس میں انگلینڈ نے 211 رنز سے فتح حاصل کی۔ ایکشن رپورٹ ہونے کے بعد برسبین میں ان کا انفرادی ٹیسٹ کیا گیا جس میں انکشاف ہوا کہ ان کا باؤلنگ ایکشن آئی سی سی کی قانونی حد 15 ڈگری سے تجاوز کر رہا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ انفرادی معائنے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سری لنکن آف سپنر اکیلا دانانجیا کا باؤلنگ ایکشن غیر قانونی ہے جس کے باعث فوری طور پر انہیں بین الاقوامی کرکٹ میں باؤلنگ سے روک دیا گیا ہے۔اکیلا دانانجیا ناصرف بین الاقوامی کرکٹ میں باؤلنگ نہیں کروا سکیں گے بلکہ تمام ممالک کی نیشنل فیڈریشن بھی اس فیصلے پر عملدرآمد کی پابندی ہوں گی البتہ وہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کی اجازت سے سری لنکن ڈومیسٹک سیزن میں باؤلنگ کرانے کے مجاز ہوں گے۔ 25 سالہ آف سپنر نے سری لنکا کی جانب سے فروری میں ٹیسٹ کرکٹ ڈیبیو کیا جس کے بعد وہ اب تک 5 ٹیسٹ میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں تاہم اب اس پابندی کے خاتمے کیلئے انہیں لازمی طور پر اپنا باؤلنگ ایکشن تبدیل کرنا ہو گا