Buy website traffic cheap

آئی سی سی, ٹیسٹ, رینکنگ, ابراعظم , ویرات کوہلی

آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز بابراعظم نے پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے اور ہر کوئی ان کا موازنہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے ساتھ کرتا ہے لیکن اب انہوں نے ایسا کارنامہ سرانجام دیدیا ہے کہ وہ واقعی بھارتی کپتان کے ہم پلہ ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ پلیئر رینکنگ جاری کی ہے جس کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں عمدہ سنچری سکور کرنے والے بابراعظم 10 بہترین بلے بازوں میں شامل ہو گئے ہیں جبکہ وہ ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ میں پہلے ہی ٹاپ 10 کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ بابراعظم اور ویرات کوہلی دنیا کے واحد بلے باز ہیں جو اس وقت تینوں طرز کی کرکٹ میں 10 بہترین بلے بازوں میں شامل ہیں۔ بابراعظم ٹیسٹ کرکٹ میں نویں، ون ڈے رینکنگ میں تیسرے اور ٹی 20 رینکنگ میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ٹی 20 رینکنگ میں وہ 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔