Buy website traffic cheap

پی سی بی

پی سی بی کو جرمانہ :آئی سی سی نے بھارت کے حق میں فیصلہ سنا دیا

لاہور(ویب ڈیسک)آئی سی سی کی جانب سے بھارت کے حق میں فیصلہ پی سی بی کو مہنگا پڑگیا-آئی سی سی نے بھارت کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے درمیان قانونی کارروائی کا خرچ پی سی بی پر ڈال دیا ہے جس کے مطابق پاکستان کو مجموعی طور پر 15 کروڑ روپے ادا کرنا ہوں گے۔ئی
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی ڈسپیوٹس ریزولوشن کمیٹی کے تحت بنائے گئے پینل وسماعت پر ہونے والے اخراجات کی رقم پاکستان ادا کرے۔ مزید آئی سی سی کے مطابق ڈسپیوٹ پینل نے تعین کیا ہے کہ پی سی بی بھارت کی جانب سے اخراجات کی مد میں دائر کئے گئے دعوے کی رقم کا 60 فیصد بھارتی کرکٹ بورڈ کو دے جبکہ پینل کے اخراجات کی رقم بھی پی سی بی ہی ادا کرے۔ اس رقم میں ٹریبیونل میں شامل ممبران کی فیس اور اس معاملے پر ان کی جانب سے ہونے والے دیگر اخراجات بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق بھارت نے ڈسپیوٹ کمیٹی میں مقدمہ جیتنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کیخلاف 15 کروڑ روپے جرمانہ دینے کا دعویٰ دائر کیا تھا اور آئی سی سی کے اس فیصلے کے بعد اب پاکستان کو مجموعی طور پر 15 کروڑ روپے ادا کرنا ہوں گے جس میں سے 9 کروڑ روپے بھارت کو ملیں گے جبکہ 6 کروڑ روپے آئی سی سی کو سماعت کی اخراجات میں ادا کرنا ہوں گے۔واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے باہمی سیریز کے معاہدے سے انحراف پر پاکستان نے بی سی سی آئی کیخلاف 70 ملین ڈالر کا دعویٰ دائر کیا تھا جس میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جیتنے والے فریق کے پاس اخراجات کا دعویٰ دائر کرنے کا اختیار تھا جس کا بھارت نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔