Buy website traffic cheap

آن لائن

کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹکٹیں آن لائن ’بلیک‘ میں فروخت: انتظامیہ میدان میں آگئی

لاہور(ویب ڈیسک) کرکٹ کا سب سے بڑا میلا لگانے میں چندماہ رہ گئے ہیں اور انٹرنیشنل کرکٹ بورڈ (آئی سی سی ) کی جانب سے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلا ن بھی کردیا گیا ہے مگر اب ایک حیران کردینے والی خبر سامنے آئی ہیں جس میں بتایا گیا کہ ورلڈ کپ کی ٹکٹیں آن لائن ’بلیک‘ میں فروخت کی جارہی ہیں جس پرانتظامیہ کی جانب سے ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
رواں سال منعقد ہونے والے کرکٹ کے عالمی میلے کی ٹکٹیں دھڑلے کے ساتھ بلیک میں فروخت ہونے لگیں ہیں جس پر عالمی ٹورنامنٹ کی انتظامیہ نے ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔انگلینڈاور آسٹریلیا کے میچ کے ٹکٹ کی قیمت 150 پاؤنڈز ہے مگر’’ بلیک‘‘ میں 12 ہزار پاؤنڈز میں فروخت کیلئے آن لائن دستیاب ہے ۔پاکستان بھارت کے میچ کاٹکٹ بھی 150 پاؤنڈزکا ہے تاہم کرکٹ کے اس سب سے بڑے دنگل کا ٹکٹ ’بلیک‘ میں 3 ہزار 800 پاؤنڈزمیں دستیاب ہے۔برطانوی انتظامیہ کے مطابق برطانیہ میں ٹکٹ ’ری سیل‘ کرنا قانونی طور پر جرم نہیں مگر ’بلیک‘ میں قیمت قبول نہیں کی جائیگی۔دوسری جانب ٹکٹ بلیک میں فروخت کرنیوالی ویب سائٹ بھی ڈٹ گئیں ہیں اور انہوں نے ورلڈ کپ انتظامیہ کی ہدایات ہوا میں اڑا دیں ہیں تاہم اب ٹورنامنٹ انتظامیہ نے بلیک مارکیٹ کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ایس ایل کے نئے ایڈیشن کی ٹکٹیں آن لائن فروخت کیلئے پیش
لاہور(ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نئے ایڈیشن کیلئے ٹکٹوں کی فروخت آن لائن شروع کردی گئی –
تفصیلات کے مطابق: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے میچوں کی ٹکٹیں آن لائن فروخت کیلئے پیش کر دی گئی ہیں اور پہلے مرحلے میں شارجہ اور ابوظہبی میں ہونے والے میچوں کی ٹکٹیں فروخت کی جا رہی ہیں۔

پی ایس ایل 4 کے لیے آن لائن ٹکٹوں کو مختلف مراحل میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں شارجہ اور ابوظہبی میں منعقدہ 7 میچز کی ٹکٹس فروخت کی جارہی ہیں۔ آن لائن بکنگ کے لیے دستیاب ٹکٹوں کی قیمت 20، 30، 65 اور 100 درہم مقرر کی گئی ہے۔ دوسرے مرحلے میں دبئی، لاہور اور کراچی میں منعقدہ میچز کے ٹکٹس فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے جس کا اعلان بعد میں ہوگا۔ 14 فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل 4 ایڈیشن میں کُل 34 میچز کھیلے جائیں گے جس میں سے 8 میچز پاکستان میں ہوں گے اور دیگر میچز کی میزبانی دبئی، شارجہ اور ابوظہبی کے گراؤنڈز کریں گے۔ جن میچز کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت جاری ہے اس میں شارجہ میں 20 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز، 21 فروری کو پشاور زلمی اور کراچی کنگز، 22 فروری کو ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے میچز شامل ہیں۔ اسی طرح 23 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز اور 24 فروری کو پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان شارجہ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں میچز ہوں گے اور اس کے ٹکٹس آن لائن دستیاب ہیں۔ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں 4 اور 5 مارچ کو ہونے والے میچز کے ٹکٹس بھی آن لائن فروخت کے لیے دستیاب ہیں، 4 مارچ کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 5 مارچ کو لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔