Buy website traffic cheap


آئی ایم ایف کا وفد آج پاکستان کا دورہ کریگا، اہم ملاقاتیں متوقع

لاہور(ویب ڈیسک): آئی ایم ایف کا وفدمعاشی مشاورت کےلئے آج پاکستانی پہنچے گا، وفد اور پاکستانی حکام کے درمیان معیشت کی بہتری کے لیے تجاویز پر گفتگو ہوگی۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کے دورے میں اہم ملاقاتیں کرےگا اور ان ملاقاتوں میں اہم معاشی امور پر بات چیت کی جائے گی۔

وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا یہ ایس او ایس مشن ہے ، جو کہ معاشی اصلاحات پر تجاویز دے گا اور بجٹ اہداف کے حصول میں معاونت فراہم کرے گا۔حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایس او ایس مشن کو ٹیکس آمدن پربریفنگ دی جائے گی۔مشن کے ساتھ ٹیکس ہدف کے حصول پر بات چیت ہوگی اور مالی خسارہ کم کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا جائے گا۔بتایا جارہا ہے کہ آئی ایم ایف کے اس وفد کے ساتھ توانائی کے شعبے میں پاکستان کو درپیش نقصانات کم کرنے کے لیے بھی تجاویز پر مشاورت ہوگی۔