Buy website traffic cheap

Bilawal-Zardari

آئی ایم ایف کے ملازموں نے بجٹ تیار کر کے عمران خان کو دیا،بلاول بھٹو

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ملازموں نے بجٹ تیار کر کے عمران خان کو دیا۔ جسے کسی بھی غور کے بغیر جوں کا توں پیش کردیا گیا۔

پیر کو اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام دشمنی کی بنیاد پر بنائے گئے اس سلیکٹڈ بجٹ کے ہر صفحے پر عوام کے معاشی قتل عام کی ترکیبیں لکھی ہیں، بلاواسطہ ٹیکس کے بجائے اربوں روپے کے بالواسطہ ٹیکس لگانے کی عمران خان کی چوری پکڑی گئی ہے

پی ٹی آئی نے عام آدمی کے استعمال کی ہر شے پر اربوں روپے کا بالواسطہ ٹیکس لگا دیا جس کے بعد ملک میں مہنگائی کا ایک نیا سونامی آنے والا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیٹرول پر 20 روپے فی لیٹر اور چینی پر 7 روپے فی کلو کا اضافہ بالواسطہ ٹیکس کی وجہ سے ہونے والا ہے، جسے ہم ناکام بنائیں گے

جب کمپنیاں خام تیل اور ایل این جی پر 17 فیصد سیلز ٹیکس دیں گی تو پیٹرول اور گیس کی قیمتیں بڑھیں گی اور اس بالواسطہ ٹیکس کا بوجھ عوام بھگتیں گے،

کورونا وائرس سے بچنے کیلئے عوام نے آن لائن خریداری شروع کی تو عمران خان نے اس پر بھی سیلزٹیکس لگادیا، عام آدمی آخر جائے تو کہاں جائے۔

چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ المیہ نہیں تو کیا ہے کہ وطن سے دور پاکستانی روزگار سے محروم پاکستانیوں کو ملکی برآمد سے زیادہ ترسیلاتِ زر بھیج رہے ہیں۔