Buy website traffic cheap


آئی ایم ایف کا کامیاب جوان پروگرام پر اعتماد کا اظہار

اسلام آباد: پاکستان میں مقیم نمائندہ ٹریسا ڈبن سنچ نے کامیاب جوان پروگرام کے سربراہ عثمان ڈار سے ملاقات کی جس میں کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے نوجوانوں میں قرض کی تقسیم اور تازہ اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا ۔

سربراہ کامیاب جوان پروگرام نے منصوبے کے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ پر بریفنگ دی ۔ اس موقع پر عثمان ڈار نے کہا پاکستان کی کل آبادی کا %68 حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے،

تقریباً 20 لاکھ نوجوان ہر سال جاب مارکیٹ میں داخل ہوتے ہیں، نوجوانوں کو اتنی بڑی تعداد میں روزگار کے مواقع دینا بہت بڑا چیلنج تھا، کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کو با اختیار بنانے اور روزگار کی فراہمی میں معاون ثابت ہو۔

عثمان ڈار نے کہا منصوبے کے ذریعے ہزاروں نوجوان اپنا ذاتی کاروبار اور روزگار حاصل کر چکے، پروگرام میں میرٹ اور شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، نوجوانوں کو اسکلز سکالرشپ اور ہائی ٹیک کورسز کے تحت جدید ٹیکنالوجی سے بھی ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔

آئی ایم ایف نمائندہ کا پروگرام کے تحت نوجوانوں کے لئے کئے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا ۔ٹریسا ڈبن سنچے نے نوجوانوں کیلئے حکومتی اقدامات اور ویژن کو بھی سراہا ۔انہوں نے پورٹل پر قرض کے اعداد و شمار کے حوالے سے دی گئی تفصیلی معلومات میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا ۔ ٹریسا ڈبن نے مستحق اور باصلاحیت نوجوانوں کو لون اسکیم سے متعلق معلومات تک رسائی دینے کی اہمیت پر زور دیا ۔