Buy website traffic cheap

قرضوں

آئی ایم ایف کا پاکستان کے ٹیکس نظام پرعدم اطمینان کا اظہار، مزید بہتری کی ہدایت

لاہور(ویب ڈیسک): بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اورپاکستانی حکام کے درمیان بیل آؤٹ پیکج کے سلسلے میں اسلام آبادمیں مذاکرات جاری ہیں‌جو 20 نومبرتک جاری رہیں گے. ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کے ٹیکس وصولی کے نظام پرعدم اطمینان کااظہارکیا ہے اورکہا ہے کہ اس میں مزید بہتری لائی جائے اورعملی اقدامات کیے جائیں. فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے حکام کی جانب سے آئی ایم ایف وفد کو آئندہ چارماہ کے ٹیکس وصولی کے اہداف اورکارکردگی میں آگاہ کیا. وفد نے ایف بی آرکی جانب سے نان فائلرزکو نوٹسزجاری کرنے کے اقدام کوسراہالیکن مزید بہتری کی تاکید کی.