Buy website traffic cheap


فارن فنڈنگ کیس، عمران خان نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

لاہور(ویب ڈیسک): عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس میں سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اکبر ایس بابر کا 2011 سے پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، اکبر ایس بابر کی پارٹی چھوڑنے کی ای میل ریکارڈ پر موجود ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اکبر ایس بابر کو پی ٹی آئی کا رکن قرار دیا۔ عمران خان نے درخواست میں کہا اکبر بابر متاثرہ فریق نہیں، الیکشن کمیشن کیس نہیں سن سکتا، عدالت سے استدعا ہے کہ اکبر بابر کی پی ٹی آئی رکنیت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔